ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع کے تین مقامات پر سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر یقینی : صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولیات میری پہلی ترجیح ؛رکن اسمبلی ستیش سئیل

اترکنڑا ضلع کے تین مقامات پر سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر یقینی : صحت ، تعلیم اور بنیادی سہولیات میری پہلی ترجیح ؛رکن اسمبلی ستیش سئیل

Wed, 21 Jun 2023 20:16:46    S.O. News Service

کاروار:21؍جون(ایس اؤ نیوز )میری رکن اسمبلی کی میعاد میں بالکل صاف اور شفاف کام  ہونگے اورمیں ایسے کام کرکے دکھاؤنگا کہ کوئی کالادھبہ نہیں ہوگا۔ عوام کامفاد ہی میری پہلی ترجیح ہوگی حلقہ کے عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہی میرا اصل مقصد ہے۔ کاروار انکولہ کے رکن اسمبلی ستیش سئیل نے ان خیالات کااظہار کیا۔

وہ یہاں پریس کلب میں رکن اسمبلی کا حلف لینے کے بعد پہلی مرتبہ پریس کانفرنس میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے اپنے ارادوں اور مقاصد کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ حلقہ اور ضلعی عوام کے مفاد کی خاطر کاروار میں یقینی طورپر سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا قیام عمل میں آئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بھٹکل اور سرسی سمیت ضلع کے تین اہم مقامات پر سوپراسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر کرکے ہی دم لیں گے۔ اس سلسلے میں ضلع نگران کار وزیر منکال وئیدیا اور سرسی کے رکن اسمبلی بھیمنا نائک کافی دوڑ دھوپ کررہے ہیں اور میں بھی ان کے ساتھ ہی ہوں۔ اس سلسلےمیں کتنی رکاوٹیں کیوں نہ آئیں ، ان تینوں مقاما ت پر ٹروما سنٹر اور سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی تعمیر یقینی ہونے کی بات کہی۔


Share: